کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی ، کے ایس ای 100 انڈیکس 43.41 پوائنٹس کے اضافے سے 38525.11 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 14 ارب12 کروڑ36 لاکھ 18 ہزار520 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب74 کروڑ16 لاکھ44 ہزار655 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 6 کروڑ60 لاکھ 69 ہزار 230 حصص کا اضافہ رونماء ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میںمعمولی تیزی ریکارڈ کی گئی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 43.41 پوائنٹس کے اضافے سے 38525.11 پوائنٹس پر بندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 107.34 پوائنٹس کی تیزی سے 19273.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 45.73 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں115.91 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس86.82 پوائنٹس کے اضافے سے 14123.04 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 153.23 پوائنٹس کے اضافے سے 19801.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 13.68 پوائنٹس کی تیزی سے 19838.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر359 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 106 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 235 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر19 کروڑ 54 لاکھ 90 ہزار 880 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 68 کروڑ36 لاکھ 87 ہزار995 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل82 کھرب 26 ارب 96 کروڑ 6 لاکھ 92 ہزار 799 روپے سے بڑھ کر 82 کھرب 41 ارب8 کروڑ43 لاکھ 11 ہزار319 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 112 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2کمپنیوں کے حصص کے قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ64 لاکھ 34 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔
سٹاک مارکیٹ :معمولی تیزی کارجحان 100 انڈیکس میں 43 پوائنٹس کا اضافہ
Dec 13, 2017