لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کی لاہور میں کھلی کچہری میں لیسکو کی سیکنڈ سرکل کیخلاف صارفین نے شکایات کیں۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر سیکنڈ سرکل الیاس گھمن کی موقع پر سرزنش کی اور کہا اووربلنگ کرنے اور صارفین کے مسائل حل نہ کرے پر آپ کیخلاف ایکشن لیا جائیگا۔ غلط بلنگ پر ایس ڈی او رانا ٹاون سید عاطف قمر کو اور میٹر انسپکٹر محمد سلیم اقبال ٹائون کو اووربلنگ پر معطل کردیا گیا۔ ایس ڈی او اقبال ٹائون کی بھی سرزنش کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر مملکت نے اس موقع پر کہا 25 ارب روپے سے لیسکو کے 20 گرڈ سٹیشن بنائے۔95 فیصد فیڈرز پر لوڈشیڈنگ صفر کردی ہے۔ صارفین اپنے موبائل کے ذریعے میسج کریں گے تو انہیں میسج آجائیگا کتنے یونٹ استعمال کئے۔ ایس ڈی او گلشن راوی کی سرزنش کی۔ ایکسین سمن آباد کو کہا جن صارفین کو زیادہ بل ڈالتے ہیں۔ ڈی فیکٹیو میٹر کے وہ صارف کہاں جائے۔ عابد شیر علی نے بلنگ کی شکایت پر کہا صارف کا بل ایکسین راوی روڈ اپنی تنخواہ سے ادا کریں۔ ساڑھے 8 ہزار بجلی سسٹم میں ایڈ کر چکے 4 ہزار مزید مارچ تک سسٹم میں شامل کریں گے انہوں نے کہا ہم نے ایک ارب روپے 4 برسوں سے دے رکھا تھا کہ خیبر پی کے میں سسٹم اپ گریڈ کرنا ہے۔پرویز خٹک نے 4 سال لگا دیئے زمین ایکوائر کرتے۔ لاہور کے بعد گوجرانوالہ، جہلم اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں کھلی کچہری لگائیں گے۔ انہوں نے کہا زرداری کو الیکشن میں کرپشن کا جواب دینا ہوگا، ایان علی، شرجیل میمن پانی چور ہے۔ مصطفی کمال کے دور میں کراچی میں کرپشن ہوئی۔ حرمت رسول پر سب قربان ہے عاشق رسول ہوں مجھے کوئی سرٹیفکیٹ نہ دے مسلمان ہونے کا۔کوئی حکومت قتل و غارت نہیں کرتی شہباز شریف ایسے معاملات پر یقین نہیں رکھتے۔ ماڈل ٹاون میں جو ہوا برا ہوا جو اس کے ذمہ دار ہیں انکو سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا زردری نے پیسہ لوٹا ہے۔ سب سے بڑا ڈاکو زرداری ہے۔ چوہدری صاحبان کے پاس ہے کیا۔ انکی تو سائیکل بھی چوری ہوگئی۔ شیخ رشید سیاسی بی جمالو ہے جس کا کوئی کردار نہیں ہے۔ این این آئی کے مطابق عابد شیر علی نے کہا مشکل مراحل سے گزر رہا ہے۔ اسے مذہبی انتہاپسندی کا شکار نہ بنائیں کیونکہ آپ پر پانی پھینکنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ سانحہ ماڈل ٹائون پر ہر قسم کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔ سب سے بڑے چور اور ڈاکو مصطفی کمال، ان کے دور میں پل گرائے‘ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ یہاں پرآکر پائوں پڑنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا سیاسی کزنوں پر انا للہ و انا الیہ ہی کہہ سکتا ہوں۔ زرداری صاحب کونسلر نہیں بن سکتے‘ سندھ کی عوام کا پیسہ لوٹا‘ طاہرالقادری نے ان کے خلاف بھی دھرنا دیا۔ چیلنج کرتا ہوں آئندہ الیکشن میں شیخ رشید کی ضمانت ضبط ہوگی۔