مودی 4 لاکھ روپے کی تائیوانی کھمبیاں کھاتے ہیں اسی لئے رنگ گورا ہو گیا، کانگریسی رہنما کا انکشاف

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں کانگریس کے اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے معروف رہنما الپیش ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی روزانہ 4 لاکھ روپے کی تائیوانی کھمبیاں ’’مشرومز‘‘ کھاتے ہیں اسی لئے ان کا رنگ نکھر گیا ہے۔ سورت میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کو تائیوانی کھمبیاں بہت پسند ہیں ایک کھمبی بھارتی خزانے کو 80 ہزار روپے کی پڑتی ہے اور مودی جی روزانہ 5 کھمبیاں کھاتے ہیں مودی دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ نچلی سطح سے ابھر کر اوپر آئے ہیں مگر ان کے مزاج شاہانہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن