اسلام آباد(نامہ نگار) معروف صحافی، استاد، ناول نگار اور بچوں کے رسالے ہمدردنونہال کے مدیر اعلیٰ مسعود احمد برکاتی کے انتقال پر ادارہ فروغ قومی زبان ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ بچوں کے ادب سے متعلق مسعود احمد برکاتی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مسعود احمد برکاتی نے بچوں کے ادب سے متعلق کئی بین الاقوامی کتابوں کے تراجم بھی کیے۔ انھوں نے حکیم سعید کے ہمراہ ہندوستان اور فرانس کے سفر کو’’دومسافر دو ملک‘‘ کے نام سے کتابی شکل میں شائع کر اکے اس سفر کو یادگار بنایا۔ مسعوداحمد برکاتی کی اب تک بیس کے قریب کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیںجو ہمارے لیے سرمایۂ ادب ہیں۔ مسعود احمد برکاتی ماہنامہ اخبار اردو کے سینئر قلم کاروں میں بھی شامل رہے۔وہ ہمدرد نو نہال سے وہ گزشتہ 66برس سے منسلک تھے۔