اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اسلام آباد کے روز اینڈ جاسمین گارڈن میں "گل دائودی اور موسم خزاں کے پھولوں" کی تین روزہ ورکشاپ میں سمال آرگنائزیشن میں پہلا انعام حاصل کرلیا ۔ نمائش اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اسلام آباد ہارٹیکلچر سوسائٹی کے تعاون سے منعقد کی تھی۔اِس نمائش میں باقی اداروں کے ایک یا دو دو سٹالز تھے جبکہ اوپن یونیورسٹی کے گل دائودی کے مختلف اقسام کے چار سٹالز تھے جو نمائش کا وزٹ کرنے والے لوگوں کے توجہ کا مرکز بنے رہے ۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے پہلا انعام جیتنے پر یونیورسٹی کے مالیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کو اپنے مالیوں پر فخر ہے۔گارڈن سپروائزر عبدالستار کے مطابق یونیورسٹی نے نمائش میں حصہ لینے کے لئے 900اقسام کے گل دائوی تیار کئے تھے۔