ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ 240 رنز سے فاتح، ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کردیا

ملتان(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 240 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی۔ہملٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 30 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسے کامیابی کیلئے 414 رنز جبکہ میزبان ٹیم کو فتح کیلئے 8 وکٹیں درکار تھیں۔کیویز باؤلرز نے چوتھے دن بھی اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا اور روسٹن چیز کے علاوہ کوئی بھی ویسٹ انڈین بلے باز کیوی باؤلرز کا سامنا نہ کر سکا۔میچ کے چوتھے دن بریتھویٹ آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو 20 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ ہوپ بھی 23 رنز ہی بنا سکے۔سنیل ایمبرس پانچ رنز بناکر ریٹائرڈ ہارٹ ہوگئے جبکہ ڈاؤریچ آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے نیل ویگنر کی وکٹ بنے۔روسٹن چیز نے 64 رنز بنا کچھ مزاحمت کی لیکن نیل ویگنر نے ان کی اننگز کا بھی خاتمہ کر کے فتح کی راہ میں حائل واحد رکاوٹ بھی دور کردی۔444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 203 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور نیوزی لینڈنے میچ میں 240 رنز سے فتح کے ساتھ ساتھ دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ بھی کرلیا۔کیویز ٹیم کی طرف سے دوسری اننگز میں بھی ویگنر نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔روز ٹیلر کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...