لاوہ ، بارش کے بعد گلیاں،مین بازار کی سڑک تالاب کا منظرپیش کر نے لگی

لاوہ (نامہ نگار)حالیہ بونداباندی کے سبب لاوہ شہرکی گلیاںاورمین بازار کی ٹوٹی پھوٹی سڑک پر جگہ جگہ چھوٹے تالابوں کا منظر میونسپل کمیٹی ممبران لاوہ کی ہٹ دھرمی اور باہمی کشمکش کیوجہ سے سڑکیں اورنالیاں نہ بن سکیں کیچڑبھری گلیوں پر پیدل چلنامحال ہو گیا درجنوںموٹر سائیکل سوار پھسلنے کے سبب زخمی کاروباری حضرات اور سکول وکالج کے بچوں کو آمدارفت میں شدید پریشانی کا سامنا گزشتہ تقریبا سوا سال سے لا وہ میونسپل کمیٹی کے ممبران کی انا پرستی اور کھچاتانی کیوجہ سے میونسپل کمیٹی کا بجٹ بل پاس نہ ہو سکا جس کی وجہ سے لاوہ شہر میں سڑکوں سمیت کوئی ترقیاتی کام نہ ہو سکا جسکا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے واٹرسپلائی کی ناگفتہ بہ حالت کیوجہ سے شہر کے مکینوں کو اکثرگدلااور مٹیالا پانی پینے کو ملتا ہے شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کی وجہ سے تعفن اور بد بو پھیل چکی ہے معمولی بارش سے ٹوٹ پھوٹ کا شیکار گلیوں اور سڑکوں پر بارشی پانی جمع ہو گیا جسکی وجہ سے بیماریاں بڑھ جانے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اگر مستقبل قریب میں موجودہ عوامی مسائل پر توجہ نہ دی گئی تو عنقریب لاوہ شہر دور قدیم کی کسی ویران آبادی کانقشہ پیش کرنے لگے گا ۔

ای پیپر دی نیشن