اولیاء اللہ کی قبروں پر ہمیشہ فیضان کے جلوے نظر آتے رہتے ہیں، سید ریاض الحسن

Dec 13, 2017

چکوال(نامہ نگار) اولیاء اللہ اور نبی اکرم ؐ سچے عاشقوں کی قبروں پر ہمیشہ انکی کرامات اور فیضان کے جلوے نظر آتے رہتے ہیں نبی پاک ؐ پر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے اور ان سے سچی اور حقیقی محبت کرنے والے غازی وسپاہی اللہ پاک کی نواز شات سے مالا مال ہوتے ہیں۔ختم نبوت پر مکمل ایمان عاشق رسول ؐ کی نشانی ہے۔ان خیالات کا اظہار شیخ القرآن پیر سید ریاض الحسن شاہ گلشن شیخ الحدیث چکوال نے حضرت علامہ مولانا محمد ابرار رضوی مرحوم بکھاری کلاں کی رسم قل کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔

مزیدخبریں