خرطوم (اے پی پی) سوڈان کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اس حوالے سے ذرائع ابلاغ میں آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق سوڈان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان عبدالحافظ عبدالرحیم نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیل کا کوئی ہوائی جہاز سوڈان کی فضائی حدود سے نہیں گزرا اور نہ ہی کوئی طیارہ اجازت کے بغیر گزر سکتا ہے۔