ماسکو (اے پی پی) روسی حکام نے امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کو پانچ لاکھ روبل جرمانہ کر دیا۔ روس نے گوگل کو متعدد بلیک لسٹ ویب سائٹس کو سرچ انجن سے ہٹانے کی درخواست کر رکھی تھی۔ ناقدین کے مطابق روس اپنے ہاں متعدد ویب سائٹس کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے حکومت کے مخالفین کی آواز کو دبانا چاہتا ہے۔