مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں، حکمران جنوبی پنجاب صوبہ کبھی نہیں بنائیں گے: جاوید ہاشمی

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے سینئررہنما جاوید ہاشمی نے نیب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب پارٹیوں کو توڑنے اور پارٹیاں بنانے والا ادارہ ہے، آدھی سے زیادہ کابینہ کے خلاف ریفرنس آئے ہوئے ہیں اس کو کوئی پوچھتا نہیں۔ علیمہ خان کے خلاف کوئی اور قانون خواجہ سعد کے خلاف کوئی اور قانون ہے ،عمران خان پراکسی وزیر اعظم ہیں،مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ میرے بچے اغوا کرلئے جائیں گے ، ثبوت موجود ہیں۔کہتا ہوں بچے اغوا کرلولیکن ملک کوچھوڑدو، اپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہے خواہ وہ سیاست میں ہو یاعسکری قیادت ہو، اس ملک کو برے طریقے سے نچوڑا گیا ہے،احتساب سب کا ہونا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...