خلاف میرٹ اقدامات سمیت سنگین الزامات وی سی بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کی برطرفی کی سمری، ڈاکٹر طاہر نے استعفیٰ گورنر کو بھجوا دیا

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین کو یونیورسٹی سے غیر حاضری، خلاف میرٹ اقدامات، مخصوص گروپ کو نوازنے سمیت دیگر سنگین الزامات کے تحت وائس چانسلر شپ کے عہدے سے برطرف کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو بھجوادی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر امین نے بھی اپنا استعفی گورنر پنجاب کو بھجوا دیا ہے۔ جامعہ زکریا کے وائس چانسلر کے خلاف آنے والی درجنوں درخواستوں پر تحقیقات کے بعد گورنر پنجاب کو دو سو صفحات پر مشتمل سمری بھجوائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...