سندھ، بلوچستان میں خشک سالی پر قابو پانے کیلئے تعاون کو تیار ہیں: عمر محمود حیات

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے سندھ اور بلوچستان میں خشک سالی کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوسٹ مون سون ریویو2018ء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پی ڈی ایم اے سندھ اور بلوچستان سے خشک سالی کے حوالہ سے تفصیلی سفارشات طلب کیں تاکہ ملکی سطح پر ایک جامع پالیسی مرتب کی جا سکے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے حسن آباد ششپر گلیشیئر جھیل کے حوالہ سے بھی ماہرین کی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں این ڈی ایم اے حکام کے علاوہ محکمہ موسمیات، سپارکو، واپڈا، منگلہ و تربیلا ڈیم، فیڈرل فلڈ کمیشن کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...