ڈویژن سطح پر رجسٹری کا¶نٹر : چیف جسٹس ہائیکورٹ نے درخواست انتظامی کمیٹی کو بھجوا دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد انوارالحق سے خصوصی کمیٹی کے وکلا رہنما¶ں نے ملاقات کی۔ فاضل چیف جسٹس سے 5 ڈویژن میں ہائیکورٹ کے بنچ بنانے کیلئے وکلا کی ہڑتال اور اس مطالبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم احمد خان اور سینئر جج جسٹس مامون الرشید شیخ بھی مقدمات میں موجود تھے۔ وکلاءنے ڈویژن سطح پر رجسٹری کا¶نٹر بنانے کی درخواست کی۔ فاضل چیف جسٹس نے وکلاءکی درخواست کو لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کو بھجوا دیا۔ وکلاءرہنما¶ں نے اپنے مطالبے کے حق میں کی جانیوالی ہڑتال اور تالہ بندی بھی ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ یاد رہے کہ پنجاب کے 5 ڈویژن کے وکلاءگزشتہ 3 ہفتوں سے ہڑتال پر ہیں۔ اُن کا مطالبہ ہے کہ ڈویژن کی سطح پر ہائیکورٹ کے بنچ بنائے جائیں۔
ملاقات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...