پن بجلی منصوبوں پر بننے والی آزاد کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس

Dec 13, 2018

مظفرآباد (صباح نیوز) پن بجلی منصوبوں پر بننے والی قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ تمام معاملات حل نہ ہونے تک لینڈ ایکوزیشن پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ، نیلم جہلم ہائیڈل منصوبے پر کمیٹی نے کمیشن کی رپورٹ آنے تک انتظار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد بھی معاملات کا حل نہ نکلنے کی صورت میں سخت اقدام اٹھایا جائے گا۔ پن بجلی منصوبوں پر کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر افتخار علی گیلانی کی سربراہی میں ہوا۔ کمیٹی اراکین وزیر حکومت راجہ عبدالقیوم، نورین عارف، مصطفی بشیر، چوہدری شہزاد اجلاس میں شریک تھے اجلاس میں کمشنر مظفرآباد ڈویژن، سیکرٹری پی ڈی او ، ڈی جی ماحولیات اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔

مزیدخبریں