گرفتار رکن کو پنجاب اسمبلی میں لانے کیلئے شہبازشریف نے رولز میں ترمیم نہیں ہونے دی تھی : پرویز الہی

لاہور / ڈسکہ (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے ڈسکہ میں بابا جی خالد محمود مکی مدنی کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کے تیرہویں سالانہ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر 30 جوڑوں کی شادیوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ انہوں نے بابا جی خالد محمود مکی مدنی کو اس نیک کام پر مبارکباد پیش کی، دیگر فلاحی کاموں پر خراج تحسین پیش کیا، نئے جوڑوں کو سلامی دی نیک دعاﺅں کے ساتھ رخصت کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسان خالد، عثمان خالد، ایم پی اے باﺅ رضوان، سلیم بریار، چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈسکہ خواجہ عاطف رضا پاشی، خالد محمود چیمہ، چودھری مقصود سلہریا، ڈاکٹر زین بھٹی، تنویر مغل اور دیگر مسلم لیگی و سیاسی، سماجی شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ چودھری پرویز الہی نے کہا کہ بابا جی کئی دہائیوں سے عوامی فلاح کے کاموں میں مصروف ہیں۔ یہی انسانیت کی اصل خدمت ہے۔ ہمارے 5 سالہ دور میں پنجاب میں سب سے زیادہ فلاحی کام ہوئے۔ قومی اور دیگر صوبائی اسمبلیوں میں پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کے رولز موجود ہیں لیکن پنجاب اسمبلی کے تمام قواعد و ضوابط کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ شہباز شریف نے کسی گرفتار رکن کو پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے رولز میں ترمیم نہیں ہونے دی تھی۔ سابق سپیکر رانا اقبال کے دور میں جب ارکان گرفتار ہوئے تھے تو انہوں نے یہ معاملہ ایڈووکیٹ جنرل کے سپرد کردیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان دن رات ملک کو ترقی کی راہ پرڈالنے کیلئے محنت کر رہے ہیں، اس نیک کام میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ سیالکوٹ صحافی کالونی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے دس سال میں اس پر کام نہیں ہونے دیا اب اس کا جائزہ لے کر لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ سپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی 1بج کر 40منٹ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈسکہ پہنچے۔ سپیکر صوبائی اسمبلی کے ہیلی کاپٹر کیلئے ہیلی پیڈ پسرور بائی پاس پر واقع مقامی میرج ہال کے قریب ہی بنایا گیا۔ چوہدری پرویز الہٰی کا سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان‘ ایم پی اے باﺅ رضوان احمد‘ صاحبزادہ عثمان خالد‘ صاحبزادہ ڈاکٹر حسان خالد‘ چیئرمین بلدیہ خواجہ عاطف رضا پاشی‘ تنویراحمدمغل ودیگر نے استقبال کیا۔

پرویز الہی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...