لاہور (پ ر) ڈاکٹر بہاؤالدین نے تحریک ختم نبوت کے عنوان پر انسائیکلوپیڈیا مرتب کرکے تاریخی کارنامہ سرانجنام دیا جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ سینٹیر پروفیسر ساجد میر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کو ڈاکٹر بہاؤالدین کی طرف سے انسائیکلوپیڈیا کا سیٹ رکن اسلامی نظریہ کونسل رانا محمد شفیق خان پسروری نے پیش کیا پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ دلچسپ امر یہ ہے کہ روقادیانیت میں ہندو، مسیحی، بھائی اور سکھ مذہب کی طرف سے بھی لکھے گئے مضامین بھی اس انسائیکلوپیڈیا میں شامل ہیں ڈاکٹر بہاؤالدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک 1916ء تک کا مواد 46 جلدوں میں مرتب کیا ہے جبکہ دگر مواد موجودہ دور تک مزید 30 جلدوں پر مشتمل ہے جو تیار ہے اور طباعت کے مراحل میں ہے ڈاکٹر صاحب نے اعلان کیا ہے کہ یہ انسائیکلوپیڈیا پاکستان کی تمام لائبریریوں اور اداروں میں مفت تقسیم کیا جائے گا۔