لاہور (نیوزرپورٹر)محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مطالبات کے حق میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ان کا حق ہے لیکن مریضوں کو ہسپتالوں میں تڑپتا ہوا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ ڈاکٹرز نے اپنی ذمہ داریاں شروع ہونے سے قبل جو حلف اٹھایا تو اسے یاد رکھیں۔