لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے قومی اسمبلی میں شراب پر مکمل پابندی کا بل مسترد ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کومدینہ جیسی فلاحی اور پاکیزہ ریاست بنائیں گے تو دوسری طرف حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی میں شراب پر مکمل پابندی کے خلاف بات کرنا شرمناک فعل ہے۔
شراب کی اجازت دے کرملک کومدینہ جیسی ریاست کیسے بنایا جا سکتاہے:امیرالعظیم
Dec 13, 2018