لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید سزائے موت کے ملزم بری کرنے کے احکامات دیدئیے

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید اور سزائے موت کے 8 ملزموں کو بری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ فاضل دو رکنی بنچ نے رجب علی، نیاز حسین، عارف حسین، سجاول، اعجاز حسین سمیت ملزموں کی اپیلوں پر سماعت کی۔ ملزموں کی جانب سے ایڈووکیٹ عارف گوندل نے دلائل دئیے کہ ملزموں پر بھکر میں 8 افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے بتایا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزموں کو عمر قید اور سزائے موت کا حکم دیا۔ وکیل نے قانونی نقطہ اٹھایا کہ قتل کے مقدمے میں راضی نامہ ہو چکا ہے اور قتل کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت سزا نہیں دی جا سکتی ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اے ٹی سی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزموں کو بری کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...