نوبال کی جانچ، مہنگی ٹیکنالوجی استعمال نہیں ہوسکتی،آئی سی سی

Dec 13, 2018

ایڈیلیڈ(آئی این پی)آئی سی سی نے واضح کیاکہ نوبال کی جانچ کیلئے مہنگی ٹیکنالوجی مہنگی استعمال نہیں ہوسکتی اس لیے امپائرز کو ہی گیند پر نظریں جمائے رکھنے کو کہا گیا ہے۔ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارتی فاسٹ بولر ایشانت شرما کی کئی نوبالز پکڑ میں ہی نہیں آئی تھیں۔ ایک آئی سی سی آفیشل نے کہاکہ امپائر کو ٹریننگ دی جاتی ہے کہ جب بولر رن اپ لے تو انھیں خود کو ایک ہی جگہ پر ساکت رکھنا ہے۔ڈلیوری کے وقت بھی سر کو جنبش دیے بغیر صرف نظریں نیچے کرکے فرنٹ فٹ چیک کرنااور پھر بیٹسمین پر نظریں جمادینی ہیں، جہاں تک ٹیکنالوجی کا تعلق ہے تو اس کی آزمائش ہوئی مگر مہنگی ہونے کی وجہ سے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

مزیدخبریں