یوتھ ایڈووکیسی نیٹ ورک کا ارکان پنجاب اسمبلی کے ساتھ مشاورتی اجلاس

Dec 13, 2018

راولپنڈی( نیوز ڈیسک) یوتھ ایڈووکیسی نیٹ ورک نے ارکان پنجاب اسمبلی کے ساتھ زندگی گزارنے کی مہارتوں پر مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ تمام پالیمانی پارٹیوں کے ارکان پنجاب اسمبلی، متعلقہ سرکاری اداروں کے نمائندے، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، اساتذہ کی نمائندہ تنظیم اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس مشاورتی اجلاس کا مقصد انسانی حقوق کے بین الاقوامی دن، خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے 16 دن کی مہم کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا بالخصوص چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے منعقد کردہ نیشنل پاپولیشن سمپوزیم کے تناظر میں نوجوانوں کیلئے زندگی گزارنے کی مہارتوں کو نمایاں کرنا تھا۔چیرمین یوتھ ایڈووکیسی نیٹ ورک فصاحت الحسن نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ آج کے اجلاس میں زندگی گزارنے کی مہارتوں پر سیر حاصل گفتگو ہو گی اور معزز ارکان پنجاب اسمبلی اس حوالے سے اسمبلی میں اپنی آواز اٹھائیں گے۔ پروگرام منیجر ایڈوکیٹ عامر بلال نے زندگی گزارنے کی مہارتوں پر شرکاء کو تفصیلی پریزینٹیشن دی۔ اس کے بعد بشری بٹ ایم پی اے نے اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم اور اس کے کام کے حوالے سے آگاہ کیا۔ تحریک انصاف کی ایم پی اے عائشہ اقبال نے اسمبلی میں اس معاملے پر مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ جبکہ پیپلزپارٹی کی ایم پی اے شازیہ عابد نے اس بات سے اتفاق کیا کہ سلیبس کو اپڈیٹ کرنے اور بہتری کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں