اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) 64ویں قومی مینز اور ویمنز سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اسلام آباد، پی او ایف واہ اور کے پی کے کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں۔ سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں کل روانہ ہوں گی۔آرمی، واپڈا اور سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں پہلے سے ہی وہاں پر پہنچ چکی ہیں اور ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سیّد اظہر علی شاہ نے بتایا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے اشتراک سے64 ویں قومی مینز اور ویمنز سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ 15 سے 18 دسمبر تک لاہور میںکھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان، اسلام آباد، پی او ایف واہ، واپڈا، ایس ایس جی سی اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے دس، دس مقابلے ہوں گے۔ جونئیر کیٹگریز کے تین مقابلے ہوں گے ۔
64ویں قومی مینز اور ویمنز سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ15دسمبر سے شروع ہوگی
Dec 13, 2018