فہمیدہ ریاض نے ہمیشہ آمروں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا:سردار علیشاہ

Dec 13, 2018

کراچی (نیوزرپورٹر ) فہمیدہ ریاض نے ان حکمرانوں کے سامنے بھی کلمہ حق کہا جن کے سامنے حق کہنا جرم تھا۔ ان خیالات کا اظہار وزیرثقافت و تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام فہمیدہ ریاض کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی ایک تقریب میں کیا۔ فہمیدہ ریاض کو خراج عقیدت کی اس تقریب سے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، فہمیدہ ریاض کی بیٹی ویرتا علی ظفر، فہمیدہ ریاض کی بہن ، نجمہ منظور، فاطمہ حسن ، عبدالمجید کانجو، ڈاکٹر سحر امداد، زاہدہ حنا، سحر انصاری، وسعت اللہ خان، عامر حسین، امداد حسینی، اور مجاہد بریلوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ثقافت و تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے اعلان کیا کہ وہ کراچی کے کسی کالج یا سکول کو فہمیدہ ریاض کے نام سے منسوب کریں گے اس حوالے سے ان کے خاندان کے لوگ نشاندہی کریں کہ کونسا کالج ان کے نام سے منسوب کیا جائے۔ صدر آرٹس کونسل آف پاکستان محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہم یہاں تعزیت کے لیے اگھٹے نہیں ہوئے بلکہ ان کو خراج عقیدت پیش کرر ہے ہیں۔ فہمیدہ ریاض مری نہیں ہیں بلکہ ہم مین موجود ہیں اور اس وقت ہمیں دیکھ رہی ہوں گی۔ جو لوگ تاریخ کے دھارے موڑنے کے لیے کوشش کرتے ہیں اور تاریخ کے دھارے موڑتے ہیں قوموں کی تقدیر بدلتے ہیں وہ زندگی رہتے ہیں، فہمیدہ بھی ہم میں زندہ ہیں۔ فہمیدہ ریاض کی بیٹی ویرتا علی ظفر نے کہا کہ امی نے ساری زندگی جدوجہد کی اگر امی آپ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں ان جس مقصد کے لیے انہوں نے زندگی گزاری وہ جاری و ساری رہا تو امی کی روح کو سکون ملے گا۔ فہمیدہ ریاض کی بہن نجمہ منظور نے مخمور اور درد سے بھری آواز میں ان کی لکھی ہوئی آخری نظم سنائی اور کہا کہ وہ باقی ساری دنیا کے لیے فہمیدہ ریاض تھیں میرے لیے وہ باجی تھیں۔

مزیدخبریں