تین ایریا ایجوکیشن آفیسرزکی مدت ملازمت میں مزیدایک سال توسیع

اسلام آباد(نا مہ نگار)ُفیڈرل پبلک سروس کمیشن کے این او سی کے بعدوزارت تعلیم وتربیت نے تین ایریا ایجوکیشن آفیسرز(اے ای اوز)کی مدت ملازمت میں مزیدایک سال توسیع کر دی، اے ای او اربن سائرہ امجد کے کنٹریکٹ میں 16اکتوبر2019تک،محمد سہیل خان کی کنٹریکٹ مدت ملازمت میں 15اکتوبر2019جبکہ ناظمین سہیل کی کنٹریکٹ مدت ملازمت 7دسمبر2019تک توسیع کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن