لاہور(نمائندہ سپورٹس)سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تیاریاں شروع کردی گئیں۔نیشنل سٹیڈیم کراچی دس سال بعد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلئے تیار ہے، میچ وکٹ کیساتھ ساتھ پریکٹس وکٹیں بھی تیار کرلیں گئی ہیں، جبکہ سٹیڈیم کی صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری جاری ہے۔دوسرے ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے، 14 میں سے 7 انکلوژرز کے ٹکٹس فروخت کیلئے دستیاب ہیں، ہر انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 50روپے مقرر ہے۔آدھے سٹیڈیم کے انکلوژر کے ٹکٹس سٹوڈنٹس اور دیگر اداروں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ترجمان سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز کیلئے رینجرز و دیگر ادارے فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے۔ کراچی میں ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پولیس، رینجرز، حساس اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔
دوسرا ٹیسٹ ‘ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تیاریاں شروع‘سکیورٹی رینجرز کے سپرد
Dec 13, 2019