لاہور (نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دوبارہ سپن بائولنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا۔مشتاق احمدانڈر 16، انڈر 19 اور این سی اے پروگرامز کیساتھ کام کریں گے۔ مشتاق احمد ضرورت پڑنے پر قومی ٹیم کیساتھ بھی کام کریں گے۔ وہ سالانہ 120 دن دستیاب ہونگے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مشتاق احمد قومی ٹیم کے ساتھ سپن بائولنگ کی بہتری کیلئے کام کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ مشتاق احمد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے ساتھ بھی سپن بائولنگ کی بہتری کے لیے کام کر چکے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں کراچی سمیت سندھ میں امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز سے متعلق سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔رینجرز ودیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سکیورٹی لائحہ عمل مرتب کیا، پاکستان رینجرز و دیگرادارے فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت کراچی نیشنل سٹیڈیم میں سیریز کے انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔انھوں نے سٹیڈیم کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیااور کہا کہ تین مقامات پر پارکنگ کی سہولت حاصل ہوگی ۔شٹل سروس کی سہولت حا صل ہوگی۔ شہر کی مختلف شاہراہوں کو سجایا جائے گا۔مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو شہر میں تفریحی و تاریخی مقامات کی سیر بھی کرائی جائے گی۔ شاپنگ کے انتظامات بھی کئے جائیں گے۔