راولپنڈی سٹیڈیم میں شائقین کاداخلہ فری ‘شناختی کارڈ لازمی قرار

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کیلئے فری انٹری کیساتھ راولپنڈی سٹیڈیم کے دروازے کھول دیئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک سری لنکا ٹیسٹ کے دوران شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلئے پہلے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 50 روپے مقرر کی تھی۔لیکن دوسرے روز پی سی بی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں داخلہ بالکل فری کر دیا ہے جس کے بعد امید ہے کہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد گراؤنڈ کا رخ کریگی۔ شائقین کیلئے شناختی کارڈ لازمی ہوگا۔
چیئرمین احسان مانی اور پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان گراؤنڈ بھی میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود ہیں۔میچ دیکھنے کیلئے شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر، جاوید میانداد انکلوژر ،جاوید اختر انکلوژر اور اظہر محمود انکلوژر میں فری انٹری کی اجازت نہیں ہے صرف مران بخش انکلوژر، یاسر عرفات انکلوژر اور سہیل تنویر انکلوژر میں فری انٹری دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...