لاہور(نمائندہ سپورٹس)آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی ، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 879 پوائنٹس کیساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے ایرون فینچ 810 پوائنٹس کیساتھ دوسرے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 782 پوائنٹس کیساتھ تیسرے جبکہ بھارتی کے روہت شرما کی نویں اور ویرات کوہلی کی دسویں پوزیشن ہے۔بائولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور مجیب الرحمن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے مچل سنٹنر تیسرے جبکہ پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔آل راونڈرز کیٹگری میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا جبکہ افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسرے اور سین ولیم تیسرے نمبر پر ہیں۔ رینکنگ میں پاکستان سر فہرست، آسٹریلیا ایک پوائنٹ فرق کیساتھ دوسرے ‘انگلینڈ تیسرے ، جنوبی افریقہ چوتھے ‘بھارت پانچویں ‘ نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، افغانستان آٹھویں، بنگلہ دیش نویں جبکہ ویسٹ انڈیزدسویں نمبر پرہے۔
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ، بابراعظم کی بادشاہت برقرار
Dec 13, 2019