بھارتی حکمرانوں پر ہندو توا کا جنون سوار ہے: ادریس شاہ زنجانی

لاہور (نامہ نگار خصوصی) سجادہ نشین حضرت میراں زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں پر ہندوتوا کا جنون سوار ہے متنازعہ شہریت بل سے بھارتی سیکولرازم کا پردہ چاک ہو گیا۔ مودی کو گجرات فسادات میں کلین چٹ دیکر ثابت کیا گیا کہ بھارت صرف ہندو اکثریت کا ملک ہے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا نام نہاد دعویٰ پوری دنیا میں بے نقاب ہو گیا ہے بھارت میں کسی اقلیت کو جینے کا حق نہیں عالمی برادری کو خطے میں امن اور سلامتی قائم رکھنے کیلئے سخت الیکشن لینے کی ضرورت ہے بھارتی ہندو بالا دستی کے نظریے سے خون خرابے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن