بس کی ٹکر سے طالبہ کی ہلاکت کا معاملہ،ڈرائیور قصوروار قرار

Dec 13, 2019

لاہور(لیڈی رپورٹر) کوئین میری کالج برائے خواتین میں بس کی ٹکر سے طالبہ کے جاں بحق ہونے کا واقعہ ڈرائیور محمد یارخان لاشاری کی لاپرواہی اور جلدبازی کی وجہ سے پیش آیاجس کے نتیجے میں فرسٹ ائر کی طالبہ رومیسہ وحید گیٹ کے پلر سے ٹکرا کربری طرح کچلی گئی، طالبہ کے والد عبدالوحید شیخ نے پولیس کارروائی سے انکار کردیا ہے۔پرنسپل ڈاکٹر عرفانہ مریم نے واقعہ کے حوالے سے کالج کمیٹی کی انکوائری رپورٹ حکام بالا کو ارسال کردی۔ رپورٹ کے متن کے مطابق واقعہ میں ڈرائیور قصوروار ثابت ہوا ہے، بس موڑتے وقت گیٹ کے سامنے کالے رنگ کی گاڑی کھڑی تھی، کالی گاڑی کے باعث ڈرائیور نے انتہائی تنگ موڑ لیا اورانتہائی جلد بازی میں بس موڑی جس سے حادثہ پیش آیا،حادثے سے قبل کالج کے مین گیٹ سے چار بسیں گزر چکی تھیں ، کمیٹی نے ڈرائیور محمد یار خان لاشاری کو قصوروار ٹھہرایا،کمیٹی کی کالج کے مین گیٹ سے طالبات کا داخلہ بند کرنے کی سفارش ، طالبات ، طالبات کا کالج میں داخلہ صرف ایم اے بلاک گیٹ سے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں