واشنگٹن( آن لائن ) امریکہ نے لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعید کیخلاف دہشتگردوں کو فنڈز فراہم کرنے بارے فرد جرم عائد ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اس مقدمہ میں تیز رفتاری لائے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کیلئے امریکی نائب اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس جی ویلز نے اپنے بیان میں کہا امریکہ حافظ سعید کیخلاف فرد جرم عائد ہونے کا خیر مقدم کرتا ہے انہوں نے کہا پاکستان دہشتگردی کیخلاف اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے حافظ سعید کیخلاف مقدمہ میں تیزی لائے اور ان کیخلاف مکمل کارروائی کرے ۔