مودی کی پاکستان کو دھمکیوں سے خون خرابے کا خدشہ، دنیا الیکشن لے: عمران

Dec 13, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت مودی کی قیادت میں ہندو بالادستی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مودی کی پاکستان کو دھمکیوں اور ہندو بالادستی کے ایجنڈے سے جنگ اور خون خرابے کا خدشہ ہے۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارت مودی کی قیادت میں ہندو بالادستی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کا غیرقانونی الحاق اور محاصرہ کر رکھا ہے۔ مودی سرکار نے آسام کے 2 ملین مسلمانوں کو شہریت سے محروم کیا اور اب مودی سرکار نے شہریت کا ترمیمی بل منظور کر لیا۔ بھارت میں مسلمان غیر مسلم ہجوم کے باعث قتل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو سمجھنا چاہئے نازی جرمنی میں نسل کشی کا ایجنڈا جنگ عظیم دوم کا سبب بنا۔ مودی کا بھی ہندو بالادستی کا ایجنڈا ہے۔ پاکستان کو دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔ اس سبب کا نتیجہ خون خرابہ اور طویل مدت اثرات کی شکل میں ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نازی جرمنی کی طرح مودی کے بھارت میں بھی مخالفین کو دبایا جا رہا ہے۔ مودی کے ہندو بالادستی کے ایجنڈے سے جنگ اور خون خرابے کا خطرہ ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے دنیا کو مودی کے ایجنڈے پر ایکشن لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو غیرقانون طریقے سے اپنا حصہ بنانا ایجنڈے کا حصہ تھا۔ اسی ایجنڈے کے تحت اب بھارت نے شہریت کا نیا بل منظور کیا۔ مودی کے ہندو بالادستی ایجنڈے میں پاکستان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ مودی کے ہندو بالادستی ایجنڈے کے نتیجے میں خونریزی اور دنیا کو سنگین نتائج کا سامنا ہوگا۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی چیئرمین سلمان آفتاب کی قیادت میں بیرسٹر سلمان آفریدی، رخسانہ بھٹی، ناصر ہمدانی اور رانا زوہیر نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پارٹی میں اندرونی نظم و ضبط کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو خصوصی ہدایات بھی دیں۔ دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ اور وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے اجلاس ہوا،وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات سسٹم پراڈکٹ پرافیشینسی (SAP) کے تحت منظم کیے جائیں تاکہ اس حوالے سے ملازمین کو درپیش مسائل کا موثر حل یقینی بنایا جا سکے وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کی کہ پبلک ورکس ڈیپار ٹمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات سسٹم پراڈکٹ پرافیشینسی (SAP)نظام کے تحت منظم کیے جائیں تاکہ اس حوالے سے ملازمین کو درپیش مسائل کا موثر حل یقینی بنایا جا سکے۔ دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی حکومت کی ملکیت غیر استعمال شدہ بیش قیمت اراضی کو مثبت طریقے سے برؤے کار لانے کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت کے سلسلے میں جائزہ اجلاس میں وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر، وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی، وزیر نجکاری میاں محمد سومرو، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصٰ برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری، معاون خصوصی /ترجمان ندیم افضل چن، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان اور سینئر افسران شریک ہوئے، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ مختلف وزارتوں اور محکموں کی جانب سے اب تک شناخت ہونے والی غیر استعمال شدہ املاک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور جیسے شہروں میں مرکزی مقامات پر واقع ہیں جن کی قیمت کا تخمینہ اربوں روپوں میں لگایا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی کہ ان کی ملکیت میں موجود املاک کو عوامی فلاح و بہبود اور مثبت طور پر برؤے کار لانے کے لئے متعلقہ محکموں کے قوانین میں ترمیم کی جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اس عمل کو ایک ہفتے میں مکمل کرکے کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ اس عمل کی حتمی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ متعلقہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے نامکمل دستاویزات یا ناجائز قبضہ شدہ املاک کو ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک کرنے کے عمل کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کم آمدنی والے غریب افراد اور خصوصاً شہروں میں واقع کچی بستیوں میں رہنے والے افراد کو جدید سہولتوں سے مزین سستے گھروں کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں واقع کچی بستیوں میں کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر سے جہاں غریب اور پسے ہوئے طبقے کی رہائش کا مسئلہ حل ہوگا۔

مزیدخبریں