عدل و انصاف کے رکھوالے ہی افراتفری کرنے لگے

سنجوال کینٹ(نامہ نگار)سابق ممبر قومی اسمبلی و ڈسٹرکٹ چیئرپرسن اٹک محترمہ ایمان طاہر نے کہا ہے کہ لاہور واقعہ نہایت افسوسناک ہے۔ عدل و انصاف سے عاری معاشرے بالآخر انتشار، قتل وغارت اور افراتفری کا مرکز بن جاتے ہیں اگر قانون کی گرفت مضبوط ہو تو ایسے واقعات جنم نہیں لیتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک ہسپتال میں اس طرح کا واقعہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بحیثیت قوم ہم کس طرف جا رہے ہیں۔ وزیرِاعظم معاملہ کی جلد از جلد انکوائری کرا کر اس میں شریک تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے اور اس قسم کا شرمناک واقعہ نہ ہو جس سے پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ۔ دو گروہوں کی لڑائی میں ہسپتال میں داخل دل کے جو مریض جاں بحق ہوئے اور قیمتی جانی و مالی نقصان ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے اور اسکی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے حکومت کا فرض ہے کہ اس بات کا بھی تعین کرے ایمان طاہر کا مزید کہنا تھا کہ اصل مسئلہ اس بوسیدہ نظام کا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن