بابری مسجد کیس،بھارتی سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواستیں مسترد کردیں

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد سے متعلق گزشتہ ماہ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نظرثانی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے ایودھیا کیس کے بارے میں نظرثانی کے لیے دائر کی گئی اٹھارہ درخواستیں چیمبر میں مسترد کر دیں۔ نظرثانی کے لیے درخواستیں جمعیت علمائے ہند مسلم پرنسل لا بورڈ اور ہندومہا سبھا کی طرف سے دائر کی گئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن