ڈنمارک : انسداد دہشتگردی فورس کا دہشتگردوں کیخلاف ملک گیر آپریشن ، 20گرفتار

کوپن ہیگن( آن لائن ) ڈنمارک میں انسداد دہشتگردی فورس نے دہشتگردوں کیخلاف ملک گیر آپریشن کے دوران بیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کوپن ہعیگن پولیس کے سربراہ جورجن بیرجن سکوف نے بتایا کہ دارالحکومت بھر کے سات پولیس اضلاع میں تلاشی اور گرفتاری مہم کے دوران مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے گئے افراد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔

ای پیپر دی نیشن