برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ، نتائج آج :کنزرویٹو کو زیادہ سیٹیں ملنے کا امکان

Dec 13, 2019

لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں پارلیمانی انتخحابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے گئے۔ لندن سمیت دوسرے برطانوی قصبوں اور شہروں میں ووٹرز نے صبح سات بھے سے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا شرورع کر دیا۔ آج کے الیکشن کو برطانوی تاریخ کے انتہائی اہم انتخابات قرار دیا گیا ہے۔ رائے عامہ کے تازہ جائزے کے مطابق وزیراعظم بورسن جانسن کی کنزرویٹو پارٹی کو پارلیمنٹ میں زیادہ نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کنزرویٹو پارٹی کو اپنی حریف لیبر پارٹی پر تقریباً دس فیصد کی سبقت حاصل ہے۔ دوسری جانب ایسے اندازے بھی لگائے ہیں کہ ان انتخابات میں بھی کسی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوگی۔ رزلٹ آج متوقع ہے۔ چھ سو میں سے 326 سیٹیں جتنے والی پارٹی حکومت بنائے گی، چار برسوں میں تیسرے الیکشن ہیں۔ ایگزٹ کے نام پر الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدواروں کے ساتھ 3300 سے زائد امیدوار میدان میں آ ئے ہیں۔

مزیدخبریں