بنوں (آ ئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو بکاخیل کیمپ جانے سے روک دیا گیا، کیمپ کے باہر ایمل ولی خان اور کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرین وزیرستان کیمپ میں مقیم آ ئی ڈی پیز کے مسائل سننے اور جاننے کیلئے پہنچے تھے لیکن انتظامیہ نے روک دیا ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ بحیثیت پاکستانی کیمپ کا دورہ کرنا میرا حق ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرکو بکاخیل کیمپ جانے سے روک دیا گیا‘ کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ
Dec 13, 2019