سیاسی جماعتوں کی قیادت کی بدعنوانیوں کی تحقیقات جاری ہیں:ڈاکٹرفردوس

Dec 13, 2019 | 11:05

ویب ڈیسک

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اس بات کااعادہ کیاہے کہ قومی احتساب بیورو ایک خودمختارادارہ ہے جو آزادانہ طرز احتساب کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت اس عزم کے ساتھ اقتدار میں آئی کہ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کاخاتمہ کیاجائے گا اور قومی خزانے سے لوٹی گئی دولت واپس لائی جائے گی۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کی بدعنوانیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے عدالتی فیصلوں کاہمیشہ احترام کیاہے اورہماری جماعت نے عدلیہ کی آزادی کے لئے جدوجہد کی ہے.

مزیدخبریں