ڈی سی راولپنڈی نے انسداد تمباکو نوشی کیلئے ٹاسک فورس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

Dec 13, 2019

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سردار سیف اللہ ڈوگر نے انسداد تمباکو نوشی کیلئے ٹاسک فورس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے یہ ٹاسک فورس راولپنڈی کے 9اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر ضلعی اداروں کے فوکل پرسنز پر مشتمل ہو گی یہ تمام افسران انسداد تمباکو نوشی کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے ڈی سی راولپنڈی نے ہدایت جاری کرتے ہوے کہا ہے کہ عوامی مقامات، پبلک سروس گاڑیوں، غیر قانونی اشتہارات اور 18 سال سے کم عمر افراد کو تمباکو نوشی مصنو عات کی فروخت کی ممانعت پر سختی سے عمل درآمدکروایا جائے اور متعلقہ افسران ماہانہ رپورٹ ڈی سی آفس جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

مزیدخبریں