امریکہ نے کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر وسطی امریکی ملک نکاراگوا کے صدر ڈینیئل اورٹیگا کے بیٹے رافیل اورٹیگا موریلو پر پابندی عائد کر دی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ سٹیون منوچین نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ رافیل اورٹیگا نے اپنے خاندان کو ناجائز مالی فوائد فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے لہذا امریکی وزارت خزانہ رافیل اورٹیگا، اس کی کمپنیوں اور نیکاراگو کے عوام کے پیسوں سے اورٹیگا حکومت کو سہارا دینے کے لیے منی لانڈرنگ کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رافیل اورٹیگا نے خاتون اول و نائب صدر روساریو ماریہ موریلو ڈی اورٹیگو جن پر نومبر 2018 ءمیں امریکی پابندیاں عائد کی گئیں کے ساتھ مل کر منافع کمانے، منی لانڈرنگ اور مارکیٹوں تک رسائی حاصل کی۔