بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے اجلاس میں 2050ءتک کاربن اخراج میں کمی لانے کے معاہدے پر اتفاق طے پا گیا ہے۔ یورپی یونین کونسل کے صدرچارلس مچل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی سے متعلق معاہدے پر پہنچ چکے ہیں جو یورپ کے پختہ عزم کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔ واضح رہے کہ یورپی یونین کے 27 رہنما تفصیلی بحث کے بعد اس معاہدے تک پہنچے ۔جوہری طاقت کے حصول کا عمل جاری رکھنے کی اجازت ملنے پر جمہوریہ چیک نے بھی اس معاہدے سے اتفاق کر لیا ۔ صرف پولینڈ معاہدے میں شریک نہیں ، اس کا موقف ہے کہ اس حوالے سے وہ آئندہ سال آگاہ کرے گا۔ پولینڈ کے نمائندے نے اجلاس کے دوران اس معاہدے عملدرآمد کی میعاد 2070ءتک بڑھانے کرنے کا مطالبہ کیا۔