لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ)پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کا ’’ جلوس‘‘ دھوم سے نکلے گا۔ زندہ دلان لاہور مسترد شدہ عناصر کو ان کی اوقات یاد دلا دیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی ڈوبتی کشتی سے لوگوں نے چھلانگیں لگانا شروع کر دی ہیں۔ بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کا استعفیٰ پی ڈی ایم کی صفوں میں پھیلنے والی مایوسی کا آئینہ دار ہے۔ راجکماری صاحبہ کی ڈوبتی کشتی میں کوئی سوار نہیں ہو گا۔ آپ کے اپنے ممبران ہچکولے کھاتی کشتی سے چھلانگیں لگا کر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے رابطے میں ہیں۔ راجکماری صاحبہ پی ڈی ایم کی ماچس ہاتھ میں پکڑ کر پورے پاکستان کو آگ لگانے نکلی ہیں۔ پاکستان میں سب سے بڑے سیاسی جلسے کرنے کا اعزاز عمران خان کو حاصل ہے۔ یہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف کے جلسوں کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتیں۔ عمران خان عوامی لیڈر ہے۔ بھان متی کا کنبہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ حکومت آپ کے ناپاک عزائم کو قانون کی عملداری سے خاک میں ملا دیگی۔ تحریک انصاف کی حکومت اپنی ایمانداری اور محنت سے عوام کے دلوں پر راج کرتی رہے گی۔ راجکماری صاحبہ پی ڈی ایم کی ماچس ہاتھ میں پکڑ کر پورے پاکستان کو آگ لگانے نکلی ہیں۔ پاکستان میں سب سے بڑے سیاسی جلسے کرنے کا اعزاز عمران خان کو حاصل ہے۔ یہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف کے جلسوں کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہیں دی، فسادی پی ڈی ایم ٹولے کے بریک اَپ کا وقت آن پہنچا، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ دار جلسہ انتظامیہ ہوگی۔
پی ڈی ایم کا ’’جلوس‘‘ آج دھوم سے نکلے گا، لاہور والے اوقات یاد دلا دینگے: فردوس عاشق
Dec 13, 2020