دھند سے حادثات: ملتان ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق، فیروز والا، 2  ہلاکتیں

رحیم یارخان+ خان پور+ سہجۃ+ باغوبہار+ جام پور+ اڈا217فتح پور+  فیروز والا (نمائندوں سے+  نامہ نگار)کار ٹرالر سے ٹکراگئی، بس کھائی میں جا گری‘ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ موٹروے ایم فائیو پر ظاہر پیر انٹر چینج کے نزدیک مسافر بس  ٹرالرسے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ٹرالر سڑک پر الٹ گیا اور پیچھے سے پراڈو گاڑی ٹرالر سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں پراڈو گاڑی میں سوار پانچ افراد عمیر یار خان ، عمر ضیاء ، ذوالفقار ، میلا داد جان اور محمد اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پراڈو گاڑی کے حصوں کو کاٹ کر نعشوں کو باہر نکالا گیا ۔ جام پورسے خبر نگار، نمائندہ خصوصی کے مطابق گزشتہ رات گئے 2 بجے مین انڈس ہائی وے پر  پشاور سے کراچی جانے والی بلال ایکسپریس بس نمبربی ایس اے 677سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کو بچانے کی کوشش میں نیچے گہری کھائی میں گر گئی بس کا شدید نقصان ہوا ایک درجن کے قریب مسافر معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو  1122نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جام پور منتقل کرایا اڈا217فتح پورسے نامہ نگارکے مطابق موٹر سائیکل حادثہ میں پانچ روز قبل زخمی ہونے والے گورنمنٹ سینئر سائنس ٹیچر انسٹھ سالہ بشیر احمد آسی خالقِ حقیقی سے جا ملے۔نماز جنازہ نصرت والا چک211ٹی ڈی اے میں ادا کردی گئی۔ موٹروے اور جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق‘  اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔ لاہور روڈ کی آبادی جاوید نگر کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار محمد اقبال کو ٹکڑ مار دی۔ جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا۔ یہاں پر وہ دم توڑ گیا۔  تھانہ صدر کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل  سوار کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجہ میں  موٹر سائیکل سوار امیر علی  جاںب حق ہوگیا۔  جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل  رکشہ الٹ جانے سے دو عورتوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ کالا خطائی روڈ پر دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے دو نوجوان زخمی ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...