پمزمیں ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی ہڑتال سے نظام مفلوج

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی ہڑتال سے نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ۔بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگ گیا ۔لیبارٹری اور دیگر شعبے بند ہونے کی وجہ سے مریض رل گئے دوسری جانب ہڑتالی ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ جب تک آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتاہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں 24گھنٹے ملازمین بیٹھیں گے۔ آج پندرہ روز سے ھم سراپا احتجاج ہیں۔ ہم کسی بھی سرکاری ہسپتال کی نجکاری نہیں ھونے دیں گے۔ فیڈرل گرینڈہیلتھ الائنس پمز کے چیئرمین ڈاکٹر اسفند یار نے پمز کے احتجاجی ملازمین سے خطاب  کرتے ہوئے مزید کہاکہ  حکومت کو ملازمین اور مریضوںپر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔جلوس کی شکل میں آج ملازمین نے ایم،سی،ایچ،برن چلڑرن ہسپتال کا دورہ کیا۔ اور مُک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گو نیازی کے نعرے لگائے۔احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ھوئے وائس چیرمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر بھوک ہڑتالی کیمپ میں کسی بھی ملازم کو کچھ ھوا تو حکومت ذمہ دار ھو گی۔کنونیرارشد خان نے کہا کہ ھم صدارتی آڈینس کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ملازمین سے ڈاکٹر حیدر عباسی،طارق مٹو، تنویر نوشاھی، شاھد خٹک،محمد حنیف،مروت خان،راجہ ستار اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن