مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بلاول بھٹوکے ترجمان کی حیثیت سے استعفیٰ دیدیا

Dec 13, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پی پی پی  کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں نے چیئرمین کے ترجمان کی حیثیت سے استعفیٰ دیا ہے پیپلزپارٹی سے نہیں۔انہوں نے لکھا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے، نہوں نے کہا کہ میں نے بطور ترجمان ایمانداری، خلوص اور ملک اور پارٹی کے بہترین مفاد میں مشورے دیے۔خیال رہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفے نے ان افواہوں کو سچ کردیا جو گزشتہ روز سے زیر گردش تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس استعفے کے باقاعدہ اعلان سے  قبل  مصطفیٰ نواز کھوکھر کچھ دنوں سے پارٹی قیادت سے ’ناخوش‘ تھے۔اور ان کے پی پی پی کے کچھ راہنمائوں کے ساتھ اختلاف رائے موجود تھا ۔مصطفی نواز کھوکھر سینٹ کی مجلس قائمہ انسانی حقوق کے چیئر مین بھی ہیں ۔

مزیدخبریں