لاہور(نیوزرپورٹر)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات چوہدری محمدسرورنے دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کر لی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے دونوں ممالک کے تعلقات کو چٹان سے مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ خادمین حرمین شریفین کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے۔ پاک سعودیہ دو طرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے دل آج بھی ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان کو پہلے کبھی تنہا نہیں چھوڑا ہے اورنہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔ ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور اسکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں جیسے اور قابل فخر ہیں۔