پاکستان میں سیاحت کے فروغ، آلودگی کم کرنے کیلئے تعاون جاری رہے گا: عالمی بنک

Dec 13, 2020

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے کہا ہے کہ عالمی بنک پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایک روز قبل ایکو ٹورازم لانچنگ پارٹنرشپ معاہدے کی تقریب میں شرکت ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہاکہ ایکو ٹورازم لانچنگ پارٹنرشپ معاہدے اورٹریک کے تحت پاکستان میں سیاحوں کی آگاہی کیلئے مہم چلائی جائے گی۔ اسی طرح سیاحتی مقامات پرکچرے کوجمع کرنے اورانہیں تلف و ری سائیکل کرنے کیلئے آلات کی فراہمی بھی ہوگی۔ ناجی بن حسائن نے کہاکہ پاکستان میں صاف ستھرے سیاحتی مقامات کی حوصلہ افزائی اور ٹھوس کچرے کی مقدارکوکم سے کم کرنے پر بھی توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

مزیدخبریں