شیخ رشید کو وزیر داخلہ وزیراعظم نے خود کو بچانے کیلئے بنایا: مرتضیٰ  وہاب

کراچی (آن لائن) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر  قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو شاید وزیراعظم نے خود کو بچانے کے لئے وزیر داخلہ بنایا ہے۔ لیکن سلیکٹڈ وزیراعظم جان لیں عوام نے انہیں گھر بھیجنے کا تہیہ کرلیا ہے۔ کتنے بھی کنٹینر رکھ لیں لاہور کا جلسہ ہوکر رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز کلفٹن میں نیبرہڈ پارک کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد سوڈھر، میونسپل کمشنر جنوبی اختر شیخ، رہنما پیپلز پارٹی خلیل حوت ، نجمی عالم، کرم اللہ وقاصی سمیت دیگر شریک ہوئے۔ نیبرڈ ہوڈ پارک کلفٹن کی ازسرِ نو تزئین و آرائش سندھ حکومت نے نجی این جی او کے اشتراک سے مکمل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...