لاہور( این این آئی)ٹائون پلانر کی ڈگری کیلئے تعلیمی قابلیت کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ فاضل عدالت نے درخواست پر حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کونسل فارآرکیٹیکٹ اینڈ ٹائون پلانر کے سینئر افسر کو22 دسمبر کو طلب کر لیا۔ جسٹس جواد حسن نے خاتون کی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا۔ فاضل عدالت نے کہا کہ پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹ ملک کی ترقی کیلئے اہم ہے، ایک یونانی ٹائون پلانر نے ہی دنیا کا خوبصورت شہر اسلام آباد بنایا ،ٹائون پلاننگ پر عمل ہوتا تو کسی شہر میں تجاوزات نہ ہوتیں۔ فاضل عدالت نے قرار دیا کہ ملک بھر میں ٹائون پلاننگ کی ضرورت ہے ،دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے ٹائون پلاننگ کی ۔
ٹائون پلاننگ پر عمل ہوتا تو کسی شہر میں تجاوزات نہ ہوتیں‘ لاہور ہائیکورٹ
Dec 13, 2020